• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33019

    عنوان: خواب كي تعبير

    سوال: یہ خواب میں نے جمعرات کے دن فجر سے کچھ پہلے دیکھاکہ میں ایک جگہ (جس کا نام مجھے معلوم نہیں) گیا اوردیکھا کہ ایک بڑے ہال میں بہت سے علماء (فضلائے مدارس) بائبل کی آیت رٹ رہے ہیں اور ان کو اسی علاقے میں لوگوں کو عیسائیت کی تلیغ کرنا ہے(ان کا بستر اس ہا ل میں ٹرین کی سیٹ کی طرح ٹھہرے ہوئے ہیں، پھر میں اس عمارت کی سب سے اوپر کی منزل میں گیا اور دیکھا کہ ان (عیسائی مشنری)کے پادری ایک فاضل دیوبند(میرا رفیق درس )ہے اور اس جگہ کے ضابطہ کے حساب سے بڑے پادری کو ایک دن خود مارنا ہوتاہے۔ میں ان کو سمجھا نے گیا کہ تم عالم دین ہو کر عیسائیت کے لیے کام کررہے ہوتو اس نے نفی میں جواب دیا ، وہ اور مارنے کے لیے تیار ہوگیا۔ اس کے بعد میں اس کے علاقے میں ایک جائز ہ لینے کے لیے نکلا اور لوگوں سے حالات معلوم کئے تو معلوم ہوا کہ یہ کام اس علاقے میں بڑی شدومد کے ساتھ چل رہا ہے، میں نے لوگوں کو اس بارے میں سمجھایا تو وہا کے سنجیدہ لوگوں کو بات سمجھ میں آئی اور انہوں نے لوگوں کو سمجھایاجس سے ان میں بیدار ی آئی۔ یہ دیکھ کر عیسائی مشنری کے لوگ مجھے مارنے کے درپے ہوگئے اور مجھ پر زہریلے انجکشن سے حملہ کرایا(جو ان کا مخالفین پر حملے کا انداز ہے) لیکن میں کسی طرح اپنے ایک عزیز کے ہاں چھپ گیا(میرے عزیز کے گھر میں ایک سرنگ ہے جس میں سمندر سے بھی راستہ ملتاہے ، لیکن مجھ پر وہاں بھی حملہ کیا گیا تو میرے عزیز نے مجھے ایک کار میں سے کسی طرح وہاں سے نکال دیا، پھر میں آنکھ کھل گئی۔ پس منظر یہ ہے کہ میں امریکہ ، کناڈا یا برطانیہ میں سے کسی ایک ملک میں ملازمت کرنے کا ارادہ رکھتاہوں اور کافی روز سے پاسپورٹ کے لئے درخواست دی ہوئی تھی ۔ اگلے دن مجھے پاسپورٹ مل گیا ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 33019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1370=500-7/1432 آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اس وقت اہل باطل کے باطل نظریات وفاسد تہذیب کی ایسی یلغار ہے کہ بڑے بڑے لوگوں اور دین داروں بلکہ اہل علم کے گھرانے بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں، بیرون ممالک کا حال اور بھی زیادہ خراب ہے، اس لیے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند