• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32597

    عنوان: میں یہ خواب داڑھی رکھنے کے بعد مسلسل دیکھ رہا ہوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میں نے کئی مرتبہ یہ خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے سر کے بال ریزر سے صاف کررہا ہوں اور سر کے بال صاف کرتے کرتے داڑھی بھی صاف ہوجاتی ہے اور پھر مجھے ڈر لگتاہے کہ کل لوگ کیا کہیں گے ، میری بڑی داڑھی ختم ہوگئی۔ اور میں یہ خواب داڑھی رکھنے کے بعد مسلسل دیکھ رہا ہوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 32597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1182=741-7/1432 ڈاڑھی مقدارِ واجب رکھنے کی برکت سے ان شاء اللہ گناہوں سے اجتناب اور اعمال صالحہ کرنے کی توفیق ہوگی اور یہ جنت میں پہنچنے کا ذریعہ بنے گی۔ ان شاء اللہ تعالی۔ ماشاء اللہ خواب اچھا ہے اور تعبیر وہ ہے جو لکھ دی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند