• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3181

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھاکہ میں سفید کپڑے دھوکر بہت خوش ہوں چونکہ جو کپڑے میں دھوئے وہ بہت زیادہ سفید تھے ۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    میں نے خواب دیکھاکہ میں سفید کپڑے دھوکر بہت خوش ہوں چونکہ جو کپڑے میں دھوئے وہ بہت زیادہ سفید تھے ۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 3181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 162/ ج= 157/ ج

     

    خواب میں کپڑا دھونے سے اشارہ گناہوں سے دل کی صفائی کی طرف ہوتا ہے، اگر آپ توبہ و استغفار کا اہتمام کرتی تھیں تو آپ کی توبہ کی قبولیت کی بشارت ہے مزید اہتمام کرنا چاہیے۔ اور اگر اب تک توبہ و استغفارکا اہتمام نہ کیا تھا تو اب کرنا چاہیے، ان شاء اللہ توبہ قبول ہوگی اور آپ کا دل سفید کپڑے کی طرح صاف اور بے داغ ہوجائے گا، جس سے آپ کو قلبی مسرت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند