• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3157

    عنوان:

    کرم ہی دھرم ہے۔ ( کام ہی عبادت ہے)

    سوال:

    کرم ہی دھرم ہے۔ ( کام ہی عبادت ہے)

    جواب نمبر: 3157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 216/ ب= 196/ ب

     

    کسی پر کرم کرنا، شفقت و مہربانی کرنا بلاشبہ دین کا کام ہے اور دین کا جز ہے، لیکن ہرکام کرنے کو عبادت گرداننا یہ صحیح نہیں ہے، کام مختلف ہوتے ہیں، دنیا کے کام الگ ہوتے ہیں، دین کے الگ ہوتے ہیں۔ اور عبادت کے کام اور اس کے طور طریقے الگ ہوتے ہیں، نماز، روزہ، حج، زکوٰة وغیرہ کام بلاشبہ عبادت ہیں، لیکن ہرکام کو مطلقاً عبادت کہنا درست نہیں، اس سے تو لوگ عبادت ہی چھوڑبیٹھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند