• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 31565

    عنوان: میں نے خواب دیکھا تھا کہ کسے مرد سے میرا نکاح ہوتاہے

    سوال: (۱) میں نے خواب دیکھا تھا کہ کسے مرد سے میرا نکاح ہوتاہے، ہم دونوں خوش ہیں ، لیکن میرے گھر والے نہیں۔ میرا دل یہ سوچ کر پریشان ہے کہ کہیں وہ طلاق نہ دیدے ، اس لیے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ میں پریشان بھی ہوتی ہوں۔ اور میں اس سے پوچھتی ہوں کہ تم مجھے طلاق دیدو تو وہ منع کرتاہے۔ میری شادی نہیں ہوئی ہے اور خواب میں میرا صرف نکاح ہوا ہے، باقی کچھ نہیں۔بہت سے لوگ ہوتے ہیں اور ہم دونوں باہر ہوتے ہیں۔ (۲) والدین نے اپنی لڑکی کی زبردستی شادی کروادیتے ہیں، وہ اپنے شوہر سے خوش نہیں رہتی ہے اور نہ اس کے لیے کھانا بنا تی ہے اور نہ میاں بیوی کا آپس میں رشتہ ہوتاہے۔ سوال یہ ہے کہ ان تمام حرکتوں کی وجہ سے اس لڑکی کو گنا ہ ملے گا یا اس کے والدین کو؟وہ لڑکی کسی اور لڑکے سے پیار کرتی ہے اور شادی کے بعد بھی اسے بھول نہیں سکتی ۔ اب جب کسی اور سے زبردستی شادی کرادی گئی ہے تو وہ اپنے شوہر کی تابعدار نہیں ہے،تو کیا اس کا گناہ اس کے والدین کو ملے گا؟اور اگر وہ اس حال میں مرجائے تو کیا جنت مںہ اس کو وہ پیار کرنے والا ملے گا؟

    جواب نمبر: 31565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 846=547-5/1432 (۱) تعبیر یہ ہے کہ ادائے احکامِ شریعتِ مطہرہ میں آپ سے کوتاہی ہورہی ہے، اس کی اصلاح کی طرف توجہ کرنا چاہیے۔ (۲) ان حالاتِ قبیحہ تک پہنچنے میں جس جس طرح سے جتنی جتنی کوتاہیاں ہوئی ہیں، ان سب کا گناہ گار بقدر کوتاہیوں کے ہونا اصولاً ظاہر ہے، اگر سب اپنی اپنی اصلاح میں لگ جائیں سچی پکی توبہ کرلیں، خاتمہ ایمان پر ہوجائے تو جنت میں سب کو وہ ملے گا جو خواہش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند