• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3116

    عنوان: اسلامی تحریکوں اور جماعتوں کے امراء سے بیعت ہونا؟

    سوال:

    کیا اسلامی تحریکوں اور جماعات کے امراء کو بیعت دی جا سکتی ہے یا نہیں اور وہ بھی ایسی صورت میں جب عمومی خیالات اور افکار عقائد اہل سنت والجماعت کے مطابق ہوں اور بغیر تعصب اور بغیر اس دعوی کے کہ صرف ہم ہی الجماعت ہیں باقی نہیں ہیں صرف اور صرف لاعلاء کلمة اللہ اور نظم جماعت کی خاطر آیا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟ جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 3116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1560/ ب= 1382/ ب

     

    یہ تو محض ایک رسمی بیعت ہوتی ہے جس میں بادشاہ کے ہاتھ میں لوگ بیعت لیتے ہیں اور بادشاہ ہرایک سے عہد و پیمان کرتے ہیں کہ وہ تمام ذمہ داریوں کو بخوبی سنبھالے گا، اور عوام بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ بغاوت نہیں کریں گے گویا کہ یہ ایک باہمی عہد و پیمان ہے، لیکن اس بیعت کا مقصد قطعاً یہ نہیں ہوتا ہے کہ وہ شرعی امور میں بھی امیر ہوتے ہیں، مذکورہ بیان کردہ نوعیت کے ساتھ امراء کو بیعت دی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند