• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29885

    عنوان: میرے یہاں سوا مہینے پہلے بیٹی کی پیدائش ھوئی ھے میری زوجہ نے پیدائش سے کچھ مھینے پہلے خواب دیکھا تھا کے کوئی بزرگ ھستی اسے کہہ رھی ھے کہ ڈرتی کیوں ھو بیٹا گھبراوٴ نھیں سورة آل عمران پڑھا کرو۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اس خواب کی نسبت سے میں نے بیٹی کا نام مریم رکھ دیا براےٴ مھربانی خواب کی تعبیر اور نام رکھنے پر روشنی ڈال دیں۔ جزاک اﷲ

    سوال: میرے یہاں سوا مہینے پہلے بیٹی کی پیدائش ھوئی ھے میری زوجہ نے پیدائش سے کچھ مھینے پہلے خواب دیکھا تھا کے کوئی بزرگ ھستی اسے کہہ رھی ھے کہ ڈرتی کیوں ھو بیٹا گھبراوٴ نھیں سورة آل عمران پڑھا کرو۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اس خواب کی نسبت سے میں نے بیٹی کا نام مریم رکھ دیا براےٴ مھربانی خواب کی تعبیر اور نام رکھنے پر روشنی ڈال دیں۔ جزاک اﷲ

    جواب نمبر: 29885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 422=306-2/1432

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، آپ نے بیٹی کا نام ”مریم“ تجویز کردیا بہت اچھا کیا۔ اللہ پاک اس نام کی برکات سے صاحبزادی سلمہا اور سب گھروالوں کو نوازے اور تمام مکارہ، شرور، فتن سے محفوظ رکھے، آمین۔ خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ اور اہلیہ دونوں حج کا ارادہ کرلیں، نیز جماعت تبلیغ سے وابستہ رہیں، اس سے ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند