• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2988

    عنوان:

    کیافرماتی هین علمای کرام ومفتیان عظام اس مسلی کی باری مین ؟ ہمارے ہاں امریکن فورسیز روڈ اور اسکول اور ہسپتال اور اس کے علاوہ اپنے لیے ہوائی اڈے بناتے ہیں، اس میں نوکری کرنا اور اس میںاپنی گاڑی وغیرہ داخل کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ گاڑی کا ماہانہ کرایہ دیتے ہیں۔ اور موجوده حکومت مین نوکری کرنا کیسا هین ؟ فتوی: 648/ د= 643/ د ہم کو پوری نوعیت معلوم نہیں، لہٰذا اس سلسلہ میں آپ اپنے یہاں کے مقامی علمائے کرام سے راہ نمائی حاصل کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند حضرات مفتیان عظام وعلمای کرام هم کیسی علما سی معلوم کرین ؟ یها ن اگر کویی عالم یا مفتی اس مسلی کاجواب دیتی هی تو فورا امریکن یا حکومتی فورسز ان علما ومفتیان کوپکرتی هین مقامی علما اس وجه جواب نهین دی سکتی . حضرات محترم مین خود مفتی هون اگر مین جواب نه دون تو کتمان علم کا مصداق تو نهین بنتا ؟برایی مهربانی مجهی صرف حل کا طریقه بتلایی .میری یه بهت مجبوری هی اب مین لوگون کو اگر جواب نه دون تو گناه کا مستحق تو نهین بنتا .الله اپ حضرات کی زندگی دراز کرین .خاکپای شما مفتی فیض الله افغانستا ن خوست . فاضل مدرسه عربیه راییوند ومتخصص جامعت العلوم الاسلامیه علامه بنوری تاون کراچی

    سوال:

    جواب نمبر: 2988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1490/ ب= 1317/ ب

    سابقہ جواب حکمت و مصلحت کی روشنی میں بالکل صحیح ہے۔ اگر آپ مقامی علماء سے نہیں لکھواسکتے ہیں تو کسی اور جگہ سے لکھوائیں۔ عمل کرنے کے لیے لکھوانا ہی ضروری نہیں۔ زبانی بھی پوچھ کر عمل کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند