• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 28088

    عنوان: اللہ آپ حضرات کی خدمات کو قبول فرمائے اور پوری امت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔میں الحمد للہ دعوت اور تبلیغ کی مبارک محنت کی برکت سے متبع سنت لباس اور متبع سنت چہرہ کا حامل ہوں۔ اور کوشش کرتا ہو، کہ اہتمام سے دعوت کے کام میں لگارہوں مگر بہت کوتاہی رہتی ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو خواب میں دیکھ رہاہوں کہ ریت پر ایک بستر کے برابر جگہ گیلی ہے اور یہ ذہن میں ہے کہ یہاں کوئی متبرک شخصیت غسل کرکے گئی ہے اور مبارک پانی سے یہ ریت گیلی ہے۔ مجھ کو پیشاب کا تقاضة ہوتا ہے اور میں اس گیلی زمین پر اس طرح پیشاب کررہاہوں کہ پانی زیادة نہ پھیلیے اور مختصر جگہ پر جذب ہوجائے۔ پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد اس احساس کے ساتھ آنکھ کھل جاتی ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے پانی کی چگہ پیشاب کیاجس کاملال ہے اور ایک طرف یہ احساس بھی ہے کہ میں کیسا خوش قسمت ہوں کہ آپ کے غسل کے پانی کو دیکھ رہا ہوں۔ پھر مجھے نیند نہیں آئی میں وقت سے پہلے اٹھ کر تہجد پڑھ کر خوب استغفار کیا اور دعا کی ۔ براہ کرم اس خواب کی تعبیر سے آگاہ فرمائے ۔ 

    سوال: اللہ آپ حضرات کی خدمات کو قبول فرمائے اور پوری امت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔میں الحمد للہ دعوت اور تبلیغ کی مبارک محنت کی برکت سے متبع سنت لباس اور متبع سنت چہرہ کا حامل ہوں۔ اور کوشش کرتا ہو، کہ اہتمام سے دعوت کے کام میں لگارہوں مگر بہت کوتاہی رہتی ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو خواب میں دیکھ رہاہوں کہ ریت پر ایک بستر کے برابر جگہ گیلی ہے اور یہ ذہن میں ہے کہ یہاں کوئی متبرک شخصیت غسل کرکے گئی ہے اور مبارک پانی سے یہ ریت گیلی ہے۔ مجھ کو پیشاب کا تقاضة ہوتا ہے اور میں اس گیلی زمین پر اس طرح پیشاب کررہاہوں کہ پانی زیادة نہ پھیلیے اور مختصر جگہ پر جذب ہوجائے۔ پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد اس احساس کے ساتھ آنکھ کھل جاتی ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے پانی کی چگہ پیشاب کیاجس کاملال ہے اور ایک طرف یہ احساس بھی ہے کہ میں کیسا خوش قسمت ہوں کہ آپ کے غسل کے پانی کو دیکھ رہا ہوں۔ پھر مجھے نیند نہیں آئی میں وقت سے پہلے اٹھ کر تہجد پڑھ کر خوب استغفار کیا اور دعا کی ۔ براہ کرم اس خواب کی تعبیر سے آگاہ فرمائے ۔ 

    جواب نمبر: 28088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 12/9-1/1432

    اللہ تعالیٰ آپ کو مزید اخلاصِ نیت اور حسن عمل کے ساتھ دعورت کے کام سے وابستہ رہنے اوراتباعِ سنت وشریعت پر استقامت کی توفیق نصیب فرمائی، آمین۔ خواب میں اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو اتباع سنت کی برکات حاصل ہوں گی اور باطن رذائل وظلمات سے ستھرا ہوکر فضائل وانوار سے معمور ہوگا۔ اتکال وقناعت کے بجائے دین میں ترقی اور زیادتی کے لیے کوشاں رہیں۔ جماعت سے وابستہ کسی متقی عالم سے دینی امور میں مشورہ بھی کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند