• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 27306

    عنوان: دادا مرحوم کوخواب میں دیکھا کہ وہ میرے کمرے میں نماز پرھ رہے ہیں، (غالباً فجر کی نماز تھی) اور نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا مانگ رہے ہیں۔ جس عمر میں دادا نے وفات پائی تھی خواب میں ان کو اس سے زیادہ ضعیف العمری کی حالت میں دیکھا۔

    سوال: دادا مرحوم کوخواب میں دیکھا کہ وہ میرے کمرے میں نماز پرھ رہے ہیں، (غالباً فجر کی نماز تھی) اور نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا مانگ رہے ہیں۔ جس عمر میں دادا نے وفات پائی تھی خواب میں ان کو اس سے زیادہ ضعیف العمری کی حالت میں دیکھا۔

    جواب نمبر: 27306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2651=1033-11/1431

    دادا مرحوم کی نماز ودیگر اعمال صالحہ نے اللہ پاک کے یہاں قبول تام حاصل کیا اور مرحوم کے درجات میں اضافہ ہوا یہ تعبیر ہے اور ان مرحوم کو ضعیف دیکھنا اشارہ اس طرف ہے کہ متعلقین کی طرف سے ایصال ثواب میں کوتاہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند