• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 26577

    عنوان: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے ایک خاص شاگرد ومرید جن کی عمر اسی سال سے اوپر ہے انھوں نے خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑی کشتی ہے جس کا رنگ سفید ہے اور بہت ہی خوبصورت ہے اس کشتی کے سامنے حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کھڑے تھے ان کا قد لمبائی میں کشتی کے برابر تھا انھوں نے اپنے خاش شاگرد ومرید سے فرمایا کشتی کے اندر داخل ہوجاوٴ۔ خواب کی تعبیر کیا ہے۔
    نوٹ: تعبیر بیان کرنے الے مفتی اصحب کا نام لکھنے کی درخواست ہے۔

    سوال: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے ایک خاص شاگرد ومرید جن کی عمر اسی سال سے اوپر ہے انھوں نے خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑی کشتی ہے جس کا رنگ سفید ہے اور بہت ہی خوبصورت ہے اس کشتی کے سامنے حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کھڑے تھے ان کا قد لمبائی میں کشتی کے برابر تھا انھوں نے اپنے خاش شاگرد ومرید سے فرمایا کشتی کے اندر داخل ہوجاوٴ۔ خواب کی تعبیر کیا ہے۔
    نوٹ: تعبیر بیان کرنے الے مفتی اصحب کا نام لکھنے کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 26577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2540=1580-11/1431

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد صاحب مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کو اللہ پاک نے بہت اونچے درجات سے نوازا ہے، جنت میں اعلیٰ مقام سے سرفراز فرمایا ہے، یہ سب دینی خدمت، تقویٰ، طہارت، رضاء بالقضاء، خشیت وللّٰہیت، تواضع وانکسار، سخاوت وشجاعت اور انابت الی اللہ کی وجہ سے حضرت شیخ الاسلام رحمہ اللہ کی ذاتِ مقدسہ پر عنایات خاصہ ہیں، الغرض اخلاق رذیلہ سے صفائی اور اخلاقِ فاضلہ سے تحلیہ ایک ایسی کشتی ہے کہ جس میں سوا رہو اور داخل ہوکر بہت سے ظاہری وباطنی فِتَن سے تحفظ ہوسکتا ہے، حاصل یہ کہ خواب میں خواب دیکھنے والے صاحب کو اور ان کے توسط سے دیگر لوگوں کو نصیحت ہے کہ اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاوٴ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند