• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2596

    عنوان: خواب میں یہ دیکھنا کہ لاکھ کوشش کے باوجود کوئی نماز فوت ہوگئی، اکثر دیکھتی ہوں کہ بہت جلدی کرکے عصر کی ...

    سوال:

    خواب میں یہ دیکھنا کہ لاکھ کوشش کے باوجود کوئی نماز فوت ہوگئی، اکثر دیکھتی ہوں کہ بہت جلدی کرکے عصر کی نماز کو کھڑی ہوئی اور مغرب کی آذان ہونے لگی، یہ دیکھ کر بہت گھبرا جاتی ہوں۔ واضح ہوکہ الحمدللہ اصل زندگی میں میر ی کبھی بھی کوئی نماز فوت نہیں ہوتی۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 740/ ل= 724/ ل

     

    آپ کا یہ خواب مبارک معلوم ہوتا ہے، اس میں آپ جو نماز کا اہتمام کرتی ہیں، اس کی طرف اشارہ ہے، اللہ تعالیٰ نماز کے اہتمام کی مزید توفیق عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند