• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25579

    عنوان: اس وقت پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ کیا کوئی شخص سیلاب فنڈ میں اپنی زکوة کی رقم دے سکتا ہے؟ برائے کرم سامان اور پیسہ دینے کے لیے پاکستان کی کسی معتبر قابل اعتماد تنظیم کا نام بتائیں ؟

    سوال: اس وقت پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ کیا کوئی شخص سیلاب فنڈ میں اپنی زکوة کی رقم دے سکتا ہے؟ برائے کرم سامان اور پیسہ دینے کے لیے پاکستان کی کسی معتبر قابل اعتماد تنظیم کا نام بتائیں ؟

    جواب نمبر: 25579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1486=1488-11/1431

    اگر اطمینان ویقین ہو کہ زکاة اصل غرباء اور مستحقین تک پہنچ جائے گی تو سیلاب فنڈ میں زکاة کی رقم دے سکتے ہیں، سامان وپیسہ دینے کے لیے کسی قابل اعتماد تنظیم سے ہم واقف نہیں، اس بارے میں پاکستان کے مقامی علمائے کرام سے دریافت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند