متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 2557
میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنی نماز کی چادر جو کالے رنگ کی ہے اور میں دعا مانگ رہی ہوں جیسے نماز کے بعدلوگ مانگتے ہیں اور میرے سامنے پورا گول چاند ہے اور تھوڑا بڑا عام سائز سے اور اس چاند کی گولائی میں پوری روشنی ہے۔ میں وضاحت کردوں کہ جب اسلامی سال ۱۴۲۶ھ ختم ہونے والا تھا تومیں نے یہ پکا ارادہ کیاتھا کہ سال نو ۱۴۲۷ھ شروع ہوگاتو میں چاند نہ بھی دکھنے پر میں ضرور دعا مانگوں گی، لیکن شوہر کی کچھ بات پہ ناراضگی کی وجہ سے میں روتی ہوئی سوگئی (اور اللہ مجھے معاف کرے، یہ دل میں کہا کہ اب میں کوئی نماز نہیں پڑھوں کہ جب کوئی بات ہو تو انہی باتوں کا طعنہ ملتاہے اس وقت میرے ذہن میں نہیں تھا) خیر اٹھنے کے بعد میں نے تاریخ دیکھی ۲۸/۲۹/ذی الحجہ تھی اورقضا نماز ادا کی، عشا پڑھی اور اللہ سے بہت معافی مانگی، بہت رونا آیا کیا میر ی معافی ہوگئی اس طرح نماز سے قضا کرنے سے؟ اس بات کو ہوئے ایک عرصہ ہوگیا، لیکن مجھے بار بار یاد آتی ہے، آج تک کسی سے اس کا تذکرہ نہیں کیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 2557
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 26/ د= 23/ د
آپ کا خواب مبارک ہے۔ ان شاء اللہ نیک اعمال اور دعائے خیر کی توفیق ملتی رہے گی۔ پچھلے واقعہ (نماز قضا) کو زیادہ سوچا نہ کریں، جب خیال آجائے اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کرلیں۔ اور ایک مرتبہ سچے دل سے توبہ کرلینا اور نماز قضا پڑھ لینا کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند