• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25446

    عنوان: میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں میرے تین لڑکے ہیں، میں اپنی بیوی کی خواہش پوری نہیں کرپاتا، اس سے پہلے میری خواہش پوری ہوجاتی ہے۔ وہ بے چار ی پیاسی ہی رہ جاتی ہے لیکن کچھ نہیں کہتی۔ چہرے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کو اچھا نہیں لگا۔ اب میں کیا کروں بہت پریشان رہتا ہوں کیا مجھے گناہ ملے گا میری خواہش نفس بہت زیادہ ہے۔ برائے مہربانی مجھے صحیح راستہ دکھائیں؟ کیا اورل سیکس اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟ میری بیوی کو اب کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں میرے تین لڑکے ہیں، میں اپنی بیوی کی خواہش پوری نہیں کرپاتا، اس سے پہلے میری خواہش پوری ہوجاتی ہے۔ وہ بے چار ی پیاسی ہی رہ جاتی ہے لیکن کچھ نہیں کہتی۔ چہرے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کو اچھا نہیں لگا۔ اب میں کیا کروں بہت پریشان رہتا ہوں کیا مجھے گناہ ملے گا میری خواہش نفس بہت زیادہ ہے۔ برائے مہربانی مجھے صحیح راستہ دکھائیں؟ کیا اورل سیکس اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟ میری بیوی کو اب کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 25446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1925=1380-9/1431

    (۱) علاج معالجہ وغیرہ اسباب پوری طرح اختیار کرلینے کے باوجود پیاس بجھانے میں ناکامی رہتی ہے تو گناہ کاموجب نہیں مگر مزید اسباب کے اختیار کرنے کی طرف توجہ بھی ضروری ہے، کسی اچھے ڈاکٹر یا ماہر طبیب کی طرف رجوع کریں اورخصوصی دعاء کا بھی اہتمام رکھیں، تقوی کو لازم پکڑلیں بدنظری سے پورا پرہیز کریں، دل کو پاک صاف رکھنے میں سعی کرتے رہیں، بہشتی زیور اور اس میں خاص طور پر طبی عنوان پر مضامین کا مطالعہ کرتے رہا کریں۔
    (۲) جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند