• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25178

    عنوان: میرانام قاسم قیوم ہے ، کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ براہ کرم، اس کے معنی بتائیں، اور یہ جو عقیق کا پتھر پہنتے ہیں، یہ کس طرح پہننا چاہئے؟ یا کوئی بھی پتھر پہن سکتے ہیں؟

    سوال: میرانام قاسم قیوم ہے ، کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ براہ کرم، اس کے معنی بتائیں، اور یہ جو عقیق کا پتھر پہنتے ہیں، یہ کس طرح پہننا چاہئے؟ یا کوئی بھی پتھر پہن سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 25178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1462=1044-10/1431

    قاسم قیوم مرکب نام ٹھیک معلوم نہیں ہوتا، اگر نام صرف محمد قاسم یا ابوالقاسم اس طرح عبدالقیوم رکھ لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ 
    عقیق یا کسی اور پتھر کو اگر انگوٹھی کا نگ بناکر استعمال کریں تو اس کی گنجائش ہے، آپ کے یہاں اگر عقیق کسی اور طرح پہنا جاتا ہو تو اس کی صراحت کرکے استفتاء ارسال کریں پھر ان شاء اللہ جواب دیدیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند