• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2487

    عنوان:

    میں نے دیکھاکہ میں اپنی چار ماہ کی پوتی کو گود میں لے رکھاہے اوردروازے پر کھڑی ہوں کہ ...

    سوال:

    میر ی والدہ نے ایک خواب دیکھا، وہ خواب انہی کی زبانی یہ ہے : میں نے دیکھاکہ میں اپنی چار ماہ کی پوتی کو گود میں لے رکھاہے اوردروازے پر کھڑی ہوں کہ دروازے سے میر ی پوتی کی دوانگلیوں کے اوپر کے حصے (انگوٹھااور چھوٹی انگلی) کٹ کے گرگئے ہیں اور جب میں نے دیکھاتو معلوم ہواکہ انگلیاں کٹ گئی ہی، لیکن وہ روئی نہیں جب کہ میں پرشان ہونے لگی اوررونے لگی کہ بچی کی انگلی کٹ گئی پھر میں نے ان ان انگلیوں کو اٹھاکر پلاسٹک کی تھیلی میں رکھااور ڈاکٹرکے پاس گئی تو وہاں کچھ لڑکے بیٹھے تھے جن کی باتوں سے لگ رہاہے تھا کہ و ہ کام نہیں کریں گے اور آس پاس میں ہنسی مذاق کر رہے ہیں۔ میں نے ان سے درخواست کی کہ بچی کی انگلی کٹ گئی ہے اسے جوڑدو اور ان کو پلاسٹک کی تھیلی سے انگلی نکال کر دی۔ (۲) پھر دوبار ہ دیکھاکہ میں جہاں کھڑی ہوں وہاں (تور ی اور کریلا ) کے بیل ہے اور وہ دونوں بیل زمین پر دور تک ہے میں نے بیٹھ کر پتے ہٹائے تو چھوٹی بڑی توری نظر آئی اور میں نے اپنادامن پھیلا دیا اور اس میں ڈالنے لگی اسی طرح کریلابھی توڑ کر اپنے دامن میں بھرنے لگی پھر ایک لڑکا آتاہے اور وہ بھی کریلاتوڑنے کی کوشش کرتاہے تو میں اس کو منع کرتی ہوں کہ یہاں سے کیوں لے رہے ہوکہیں جاؤ۔ پھر میر آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1740/ ب= 1536/ ب

     

    (۱) ممکن ہے کہ لڑکی (پوتی) آگے چل کر کام میں ناقص نکلے۔

    (۲) خوش حالی نصیب ہونے کی توقع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند