• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24740

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ حرمین شریفین جانے کی بہت طلب ہورہی ہے ، ایک صاحب کہتے ہیں کہ انہیں جانے دو اور میں ایک ہفتہ کے اندر چلاجاتاہوں اور حرم میں کافی دیر رہتاہوں، لٹتاہوں اور بالکل کعبہ کے سامنے کھڑ اہو تاہوں پھر واپس آنے کے بعد دوبارہ کوشش کرتاہوں تو پھر مجھے اپنے آنے جانے کی ترتیب بننے کی صورت نظر آتی ہے۔براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ حرمین شریفین جانے کی بہت طلب ہورہی ہے ، ایک صاحب کہتے ہیں کہ انہیں جانے دو اور میں ایک ہفتہ کے اندر چلاجاتاہوں اور حرم میں کافی دیر رہتاہوں، لٹتاہوں اور بالکل کعبہ کے سامنے کھڑ اہو تاہوں پھر واپس آنے کے بعد دوبارہ کوشش کرتاہوں تو پھر مجھے اپنے آنے جانے کی ترتیب بننے کی صورت نظر آتی ہے۔براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 24740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1286=997-9/1431

    خواب ماشاء اللہ مبارک ہے، ان شاء اللہ اعمال صالحہ میں پابندی کے ساتھ دین میں ترقی نصیب ہوگی، امید ہے کہ حرمین شریفین کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند