• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24739

    عنوان: میں نے ایک خواب دیکھاہے کہ ایک خطرناک طوفان آتاہے ، اس طوفان کے دوران میں لوگوں سے کہتاہوں کہ استغفار کرو اور آیت کریمہ پڑھو ، اتنے میں طوفان ٹل جاتاہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھاہے کہ ایک خطرناک طوفان آتاہے ، اس طوفان کے دوران میں لوگوں سے کہتاہوں کہ استغفار کرو اور آیت کریمہ پڑھو ، اتنے میں طوفان ٹل جاتاہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 24739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1316=968-10/1431

    خواب واضح ہے ، اس دور میں قدم قدم پر فتنے ہی فتنے ہیں، ایسے وقت میں تو بہ استغفار ہی اللہ کے عذاب کو روک سکتا ہے، کثرت سے توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے: قال تعالی: وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُْعَذِّبَہُمْ وَاَنْتَ فِیْہِمْ وَمَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَہُمْ وَہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ․ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عذاب نازل نہ کرنے کی دو وجہ بیان فرمائی ہے، اللہ تعالیٰ کے عذاب کو ٹالنے والی چیز ایک تو اس جگہ کسی نبی کا موجود ہونا ہے اور دسری چیز لوگوں کا استغفار کرنا ہے، اگر یہ دونوں چیزیں نہ پائی جائیں اور گناہ ومعاصی کی کثرت ہوجائے تو پھر اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت عذاب نازل کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند