• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24332

    عنوان: میرے میاں نے خواب دیکھا کہ وہ قصائی کے پاس گئے اور اس سے کہا کہ مجھے ذبح کرو ، جب ذبح کرتاہے تو اپنی کھر کھر کی آواز سے جاگ گیا۔ اب اپنے خواب سے زیادہ پریشان ہیں۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میرے میاں نے خواب دیکھا کہ وہ قصائی کے پاس گئے اور اس سے کہا کہ مجھے ذبح کرو ، جب ذبح کرتاہے تو اپنی کھر کھر کی آواز سے جاگ گیا۔ اب اپنے خواب سے زیادہ پریشان ہیں۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 24332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1633=1205-8/1431

    تعبیر یہ ہے کہ آپ کے شوہر کی زندگی میں اور روز مرہ کے تمام امور میں اتباعِ سنت کی بہت کمی ہے، اگر وہ کسی متبع سنت شیخ کامل سے بیعت ہوجائیں تو بہت فائدہ پہنچنے کی جلد امید ہے، خواب میں اس طرف بھی اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند