متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 24312
جواب نمبر: 24312
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1631=1203-8/1431
(۱) معلوم نہیں کہ بہت کچھ کیا سنا ہوا ہے؟ بہتر یہی ہے کہ ہرکس وناکس کو نہ بتائے بلکہ ایسے شخص کو بتائے کہ جو لبیب اور حبیب ہو۔ لبیب سے مراد یہ ہے کہ وہ کتاب اللہ وسنت رسول اللہ کا علم رکھتا ہو متقی پرہیزگار ہو، سمجھ بوجھ اعلیٰ درجہ کی رکھتا ہو اور مراد حبیب سے یہ ہے کہ اس کے ساتھ سچی محبت اور وفاداری کا تعلق ہو، یہ دو صفت جس شخص میں ہوں اس کو بتانے میں مضائقہ نہیں کیونکہ ایسا شخص خواب کو سن کر بہت اچھی تعبیر بتلائے گا، بلکہ بعض مرتبہ خواب بظاہر اچھا نہیں ہوتا مگر لبیب وحبیب شخص کے ذہن کی رسائی کتاب وسنت اور تقویٰ کی روشنی اچھی تعبیر تک ہوجاتی ہے۔
(۲) کسی حدیث شریف سے کھڑے ہوکر پینے کا حکم فرمانا کہیں دیکھا ہوا ہمیں مستحضر نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند