• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24241

    عنوان: اگر کوئی انسان اپنے پڑوسی یا مسلم بھائی سے کینہ ، بغض ، حسد یا لڑائی کرکے اس سے بول چال بند کر دیا ہو اور اسی حال میں مرجائے ، آخرت میں اس کے ساتھ کیا فیصلہ کیا جائے گا۔براہ کرم، جوب دیں۔

    سوال: اگر کوئی انسان اپنے پڑوسی یا مسلم بھائی سے کینہ ، بغض ، حسد یا لڑائی کرکے اس سے بول چال بند کر دیا ہو اور اسی حال میں مرجائے ، آخرت میں اس کے ساتھ کیا فیصلہ کیا جائے گا۔براہ کرم، جوب دیں۔

    جواب نمبر: 24241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1335=1335-9/1431

    آخرت میں اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ کیا معاملہ فرمائیں گے یہ اللہ ہی بہتر جانتے ہیں، بہرحال کینہ، بغض اور حسد وغیرہ شریعت میں بہت مذموم ہیں، اور بلاعذر شرعی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زائد قطع تعلق رکھنا حرام وناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند