• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 23897

    عنوان: کیا ایسا کہنا کہ ” بدقسمتی کی وجہ سے ایسا ہوا “ صحیح ہے؟کیونکہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ جو ہوتاہے اچھائی کے لیے ہوتاہے،مطلب اس کی قسمت میں جو لکھا گیا ہے وہی ہوتاہے،اگر مصیبت بھی آتی ہے تو وہ اس کے لیے اس وقت نہیں بلکہ آگے کے لیے کچھ اچھے فیصلے لے کر آئی، تو قسمت کو برا کہنا میرے حساب سے ٹھیک نہیں، اس لیے کہ ہر ایک کی قسمت تو اللہ نے خود لکھی ہے۔میرا خیال صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا ایسا کہنا کہ ” بدقسمتی کی وجہ سے ایسا ہوا “ صحیح ہے؟کیونکہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ جو ہوتاہے اچھائی کے لیے ہوتاہے،مطلب اس کی قسمت میں جو لکھا گیا ہے وہی ہوتاہے،اگر مصیبت بھی آتی ہے تو وہ اس کے لیے اس وقت نہیں بلکہ آگے کے لیے کچھ اچھے فیصلے لے کر آئی، تو قسمت کو برا کہنا میرے حساب سے ٹھیک نہیں، اس لیے کہ ہر ایک کی قسمت تو اللہ نے خود لکھی ہے۔میرا خیال صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 23897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1399=294tb-8/1431

    آپ کا خیال صحیح ہے، حدیث شریف میں ہے: ومن توٴمن بالقدر خیرہ وشرہ من اللہ تعالی اچھی اور بری تقدیر وقسمت دونوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور چوں کہ اللہ تعالیٰ حکیم ہیں کہ اللہ کے خیر وشر سے متعلق تمام فیصلے حکمت ومصلحت پر مبنی ہوتے ہیں گوہم کو وہ حکمت ومصلحت معلوم نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ کا ہرفیصلہ خیر ہے، یہ کہنا کہ ”بدقسمتی کی وجہ سے ایسا ہوا“ اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی اور بے ادبی ہے اور یہ جملہ نامناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند