• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22542

    عنوان: میں نے گذشتہ جمعرات کی شب خواب دیکھا ۔ میں دنیاوی مدرسہ میں گئی، کچھ بچے بیٹھتے ہوئے تھے ، ایک خاتون (درمیانی عمروالی) معلمہ تھی ۔ میں اور میرے ساتھ لڑکیاں تھیں ۔ خاتون بورڈ پر لکھتے ہوئے کچھ پڑھا رہی تھی ، بچے بلند آواز سے پڑھ رہے تھے ، میں انہیں غور سے سننے لگی ، پھر پڑھتے پڑھتے انہوں نے ایک آواز میں کلمہ طیبہ بلند آواز میں پڑھا تو میں بھی ان کے ساتھ آواز میں آواز ملائی ، پھر میں نے درود شریف پڑھا۔ جب میں نیند سے جاگی تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ آپ کو بتادوں کہ میں بہت گناہ گار ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی مجھے گناہوں سے بچنے کی ہمیشہ توفیق دے۔ آمین۔ 

    سوال: میں نے گذشتہ جمعرات کی شب خواب دیکھا ۔ میں دنیاوی مدرسہ میں گئی، کچھ بچے بیٹھتے ہوئے تھے ، ایک خاتون (درمیانی عمروالی) معلمہ تھی ۔ میں اور میرے ساتھ لڑکیاں تھیں ۔ خاتون بورڈ پر لکھتے ہوئے کچھ پڑھا رہی تھی ، بچے بلند آواز سے پڑھ رہے تھے ، میں انہیں غور سے سننے لگی ، پھر پڑھتے پڑھتے انہوں نے ایک آواز میں کلمہ طیبہ بلند آواز میں پڑھا تو میں بھی ان کے ساتھ آواز میں آواز ملائی ، پھر میں نے درود شریف پڑھا۔ جب میں نیند سے جاگی تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ آپ کو بتادوں کہ میں بہت گناہ گار ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی مجھے گناہوں سے بچنے کی ہمیشہ توفیق دے۔ آمین۔ 

    جواب نمبر: 22542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):871=702-6/1431

    خواب مبارک ہے جس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کلمہ اور نماز نیز اس کے تقاضوں پر عمل میں بہت کوتاہی پائی جارہی ہے، جس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان شاء اللہ گناہوں کے ترک کا اہتمام کرلیں اور نماز وتلاوت کی پابندی کریں دینی ودنیوی ترقیات حاصل ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند