• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22471

    عنوان: عرض یوں ہے کہ میں نے الگ الگ وقت میں تین خواب دیکھے ہیں۔ (۱) میں نے خواب دیکھا کہ میں پانی کے جہاز سے حج کے سفرپر روانہ ہورہا ہوں، میرے رشتہ دار مجھے وداع کررہے ہیں، لبیک اللہم لبیک کے نعرے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ (۲) ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں کعبتہ اللہ کا طواف کررہا ہوں، کعبتہ اللہ میری نظروں کے سامنے ہے، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (۳)میں پیشہ سے اردو اسکول میں مدرس ہوں۔ خواب میں دیکھا کہ میں حج کے لیے روانہ ہوگیا، درمیان میں مجھے پتہ چلا کہ میرے ہیڈ نے میری چھٹی نامنظور کردی ہے اور محکمہ تعلم کو رپورٹ کردی ہے کہ اس شخص کی چھٹی نامنظور کی جاتی ہے ، حج سے واپسی کے بعد میرے اور صدرمدرس کے بیچ جھگڑ ا ہوا اور میری آنکھ کھل گئی۔ 

    سوال: عرض یوں ہے کہ میں نے الگ الگ وقت میں تین خواب دیکھے ہیں۔ (۱) میں نے خواب دیکھا کہ میں پانی کے جہاز سے حج کے سفرپر روانہ ہورہا ہوں، میرے رشتہ دار مجھے وداع کررہے ہیں، لبیک اللہم لبیک کے نعرے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ (۲) ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں کعبتہ اللہ کا طواف کررہا ہوں، کعبتہ اللہ میری نظروں کے سامنے ہے، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (۳)میں پیشہ سے اردو اسکول میں مدرس ہوں۔ خواب میں دیکھا کہ میں حج کے لیے روانہ ہوگیا، درمیان میں مجھے پتہ چلا کہ میرے ہیڈ نے میری چھٹی نامنظور کردی ہے اور محکمہ تعلم کو رپورٹ کردی ہے کہ اس شخص کی چھٹی نامنظور کی جاتی ہے ، حج سے واپسی کے بعد میرے اور صدرمدرس کے بیچ جھگڑ ا ہوا اور میری آنکھ کھل گئی۔ 

    جواب نمبر: 22471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):891=177k-6/1431

    (۱) ان شاء اللہ خانہٴ کعبہ کا حج یا عمرہ کرنے کی توفیق حاصل ہوگی اور اعمال صالحہ پر مداومت کرنے سے دین پر استقامت کی سعادت حاصل ہوگی۔
    (۳-۲) دین میں استقامت اور سعادت حج حاصل ہونے کی بشارت ہے، وفقنا اللہ وإیاکم لما یحبہ ویرضاہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند