• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22122

    عنوان: میری معلومات کے مطابق حضرت مولانا شاہ اسماعیل شہید رحمة اللہ علیہ کا زمانہ دارالعلوم دیوبند کے قیام سے پہلے کا ہے۔ پھر حضرت شاہ صاحب کو اکابرین دیوبند میں کیو شمار کیا جاتا ہے؟

    سوال: میری معلومات کے مطابق حضرت مولانا شاہ اسماعیل شہید رحمة اللہ علیہ کا زمانہ دارالعلوم دیوبند کے قیام سے پہلے کا ہے۔ پھر حضرت شاہ صاحب کو اکابرین دیوبند میں کیو شمار کیا جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 22122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1024=832-6/1431

    دارالعلوم دیوبند صرف ایک مدرسہ کا نام نہیں بلکہ ساتھ ساتھ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی اس فکری تحریک کا بھی نام ہے جو حضرت شاہ صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں اہل سنت والجماعت کے مسلک اور مزاج کے مطابق ساری دنیا میں اسلام کی صحیح تشریح وتعبیر پھیلانے کے لیے اختیار فرمائی تھی لہٰذا جو شخص بھی اس فکر ولی اللہی کا حامل ہوگا اس کو علمائے دیوبند میں شمار کیا جانا کوئی باعث اشکال نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند