• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22099

    عنوان: خواب دیکھا کہ زلزلہ ہوا، سب گھر والے گھر سے باہر نکل گئے، باہر نکل کر دیکھا کہ مسجد کا منارہ زلزلہ کی وجہ سے نیچے گرگیا۔ تعبیر کیا ہے؟

    سوال: خواب دیکھا کہ زلزلہ ہوا، سب گھر والے گھر سے باہر نکل گئے، باہر نکل کر دیکھا کہ مسجد کا منارہ زلزلہ کی وجہ سے نیچے گرگیا۔ تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 22099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):777=608-6/1431

    الحاد اور بددینی کا سیلابِ زلزلہ خیز ہرطرف برپا ہے کہ دین مستقیم پر قائم رہنا دشوار اور صبرآزما ہوگیا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے دین کی حفاظت اہم امور میں سے ہے وفقنا اللہ وإیاکم لما یحبہ ویرضاہ خواب میں اشارہ دینی بربادی کی طرف ہے اور تنبیہ ہے اس کے حفاظت کے لیے کوشش کی طرف۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند