• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22084

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ الٹراساؤنڈ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ الٹراساؤنڈ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 22084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 712=554-5/1431

     

    آپ الٹراساوٴنڈ کی اولاً حقیقت لکھتے کہ کیا ہے؟ پھر اس کے اختیار کرنے کی کیا ضرورت درپیش ہے اسے ظاہر کرتے نیز اس میں کسی ناجائز یا مکروہ عمل کا ارتکاب کیا جاتا ہو تو اسے بھی بیان کردیتے پھر ان کا حکم شرعی معلوم کرتے تو ان سب امور کا حکم شرعی لکھ دیا جاتا۔

    میرے علم میں الٹراساوٴنڈ جسم کے اندرونی حصے میں موجود بیماری یا اس کی اندرونی کیفیت کا حال معلوم کرنے کی ایک مشین ہے اگر آپ کے نزدیک بھی الٹراساوٴنڈ کی حقیقت یہی ہے تو اس سے مذکورہ مقصد پورا کرنا جائز ہے، مگر کسی امر مکروہ تحریمی کا ارتکاب کرنا مکروہ تحریمی ہوگا، مثلاً عورت کا الٹراساوٴنڈ مرد ڈاکٹر سے کرایا جائے، اور امر حرام کے لیے حرام ہوگا جیسے لڑکا پیٹ میں ہے یا لڑکی اسے جاننے کے لیے کرانا حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند