• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21968

    عنوان:

    میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں میرے والد صاحب نے کچھ دنوں پہلے ایک خواب دیکھا جس میں انھوں نے دیکھا کہ میں اور میرے والد صاحب ہم دونوں ساتھ ہیں او رروضہ اطہر کے اندر چلے جاتے ہیں ہم دونوں اور پھر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر کے بالکل سامنے قرآن کی تلاوت شروع کردیتا ہوں اتنے میں پولیس والے پکڑنے آتے ہیں کہ ہم لوگ اندر کیسے چلے گئے ۔تو جو اس وقت سعودیہ کے بادشاہ ہیں وہ ان پولیس والوں کو اشارہ کرکے منع کرتے ہیں کہ ان کو چھوڑ دو تو وہ چھوڑ دیتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 961=725-5/1431

    قرآنِ کریم کی تلاوت اور درود شریف کی برکت سے آنے والی کوئی بڑی مصیبت وپریشانی بسہولت ہٹادی جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ، یہ تعبیر ہے اور خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ مبارک ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند