• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21794

    عنوان:

    میں نے دیکھا کہ میرا کچھ زیور کھو گیا تھا جس کی باریک سے باریک چیز بھی مل گئی حقیقت میں کچھ کھویا نہیں ہے، یہ دیکھنا کیسا ہے؟ میری نند نے مجھ کو میرے شوہر کے ساتھ دیکھا کہ میں سفید موتی کا سیٹ خرید رہی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 897=687-5/1431

    تعبیر یہ ہے کہ آپ کے دل کا میلان زیب وزینت کی طرف ہے اور تنبیہ خواب میں یہ ہے کہ سادگی شریعت میں مطلوب ہے جس کو اختیار کرنے پر نفس وشیطان وساوس ڈالتے ہیں کہ سب کچھ کھوگیا حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند