• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21730

    عنوان:

     میں نے خواب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بالکونی جیسی جگہ میں تشریف فرماہیں اور وہاں پر بیس سے زائد لوگ موجود ہیں، کچھ لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے اس لیے میں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب بڑھ گیا۔ جب میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اس کے بعد میں زور سے چلایااس لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو گلے سے لگا لیا ، چنانچہ گلے لگانے کے وقت میں بہت زور سے چلا رہا تھا اس کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو ایک گھڑی دی (ویسی ہی جیسی کہ لوگ اپنی جیب میں رکھتے ہیں) تو جب میں نے گھڑی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے لی تو اس کے بعد ایک دوسرے شخص نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہونے کی کوشش کی، اس کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھایا اس شخص کو روکنے کے لیے۔ چنانچہ جب میں بیدار ہوا تو مجھ کو بہت زیادہ آرام محسوس ہورہا تھا اورمیرا ہاتھ اور چہرہ گیلا تھا۔ برائے کرم آپ مجھ کو اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 733=521-5/1431

    ماشاء اللہ آپ کا خواب مبارک ہے، اگر آپ اپنے اوقات کو لایعنی امور میں ضائع نہ کریں اور زندگی کو غنیمت سمجھتے ہوئے اعمالِ آخرت کرتے رہیں تو یہ آپ کے ترقی درجات اور قیامت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرافقت کا سبب بنیں گی، خواب میں رسول اللہ صلی اللہ کا کا گھڑی دینا اسی طرف مشیر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند