• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2171

    عنوان:

    کیا ہم اپنے گھروں میں کتوں کا کھانا کھلاسکتے ہیں؟ (۲) کیا جماعت نکل جانے کی صورت میں اگر ہم گھر میں نماز ادا کریں تو ہماری نماز ہوجائے گی؟ (۳) میرے گھر میں جو پیسے رکھے ہوئے ہوں، میں ان کو بلا اجازت استعمال کروں تو یہ کیسا ہے؟

    سوال:

    (۱) کیا ہم اپنے گھروں میں کتوں کا کھانا کھلاسکتے ہیں؟

    (۲) کیا جماعت نکل جانے کی صورت میں اگر ہم گھر میں نماز ادا کریں تو ہماری نماز ہوجائے گی؟

    (۳) میرے گھر میں جو پیسے رکھے ہوئے ہوں، میں ان کو بلا اجازت استعمال کروں تو یہ کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 2171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1062/ ب= 993/ ب

     

    (۱) بلاضرورت کتے کو اپنے گھر میں داخل نہ کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے رحمت کے فرشتے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں۔ آپ گھر سے باہر ہی اسے کھلادیا کریں۔

    (۲) جی ہاں ہوجائے گی۔ جماعت نکل جانے کی صورت میں گھر ہی پر نماز پڑھنا بہتر ہے۔ مسجد میں پڑھنے کی صورت میں ترک جماعت کا اظہار ہوتا ہے یہ اچھی بات نہیں ہے۔

    (۳) وہ پیسے کسی اور کے رکھے ہوئے ہیں تو ان سے اجازت کے بعد ہی خرچ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند