• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21407

    عنوان:

    دودن پہلے میں نے دوخواب دیکھا، ایک خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں نے ہمارے گھر میں ایک بم نصب کیا ، لیکن زیادہ دیر تک رہا نہیں، مگر ہاں! کچھ گفت و شنید کے بعد انہوں نے اس کو ناکارہ بنانے میں میری مدد کی۔ دوسرے خواب میں میں نے دیکھا کہ میری خالہ نے مجھے اپنا جھوٹاکھانا کھلائی ( انہوں نے چمچہ سے اپنے منہ کھانا رکھا اور پھر اسے واپس لاکر اس پر تھوکا اور پھر میرے منہ میں ڈال دیا) براہ کرم، دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میں اکثر خراب خواب دیکھتاہوں اور میں ان کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ میں اچھی نیند سکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 829=635-4/1431

     آپ کے ماموں کو کم اور خالہ کو زیادہ محبت آپ سے ہے، تعبیر یہ ہے اور تنبیہ خواب میں یہ ہے کہ موت کو بہت قریب سمجھ کر ہرایک کو اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہونے کی سخت ضرورت ہے۔

    (۲) سونے سے قبل قرآن کریم کی تلاوت کرلیا کریں، درود شریف نماز والا گیارہ مرتبہ اور تسبیح فاطمہ ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں، مسواک اوروضو کرکے پاک بستر پر سونے کا اہتمام رکھا کریں، مطابقِ سنت سویا کریں، سوتے وقت تہجد کی نیت کرلیا کریں، لیٹنے کے بعد سونے تک اللّٰہُمَّ إِنَّا نَسْئَلُکَ الْہُدَی والتُّقَی والْعَفَافَ والْغِنَی پڑھتے رہا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند