• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21330

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے والد مرحوم میرے گھر آئے اور کہتے ہیں کہ تمہارا گھر ماشاء اللہ بہت اچھا ہے ، پھر میں سوچتاہوں کہ کیوں نہ ابا سے سے ایک بیان کروادیاجائے کیوں کہ ابا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ چکے ہیں، بیان اس مسئلہ پہ کی بہت سے لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو گناہ گار خطاکار ثابت کرنے کی کوشش کر ہے ہیں، پھر میں ترتیب کررہا ہوں اور جب ابا کے پاس لوٹ جاتاہوں تو دیکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابا کے پاس بیٹھے ہیں، میں سلام کرتاہوں اور آنکھ کھل جاتی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 824=613-4/1431

    ماشاء اللہ آپ کا خواب بہت عمدہ ہے، تعبیر یہ ہے کہ عامةً مسلمانوں کا لگاوٴ اور قلبی میلان دنیا اور اس کی زیب وزینت کی طرف حد سے تجاوز کرگیا ہے، قرآنِ کریم، حدیث شریف میں اس تجاوز عن الحدود پر جو کچھ تنبیہات وارد ہوئی عملاً ان سے صرفِ نظر کرلی گئی ہے، حالانکہ اتباعِ سنت احکام شریعت پر عمل اور ایمان میں پختگی اختیار کرنے پر دنیا وآخرت کی کامیابی مسلمانوں کے حق میں مضمر ہے، اسی موضوع پر بیان وغیرہ ہونا چاہیے، خواب میں بلحاظِ تعبیر یہ اشارہ بھی ہے۔ آپ اگر اپنے گھر میں بہشتی زیور فضائل اعمال، الاعتدال فی مراتب الرجال المعروف بہ اسلامی سیاست (اردو) کے پڑھنے پڑھانے سننے سنانے اور مطالعہ کا اہتمام رکھیں تو امید ہے کہ بہت فائدہ ہوگا ان شاء اللہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند