متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 21236
میں اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ میں امتحان کی تیاری کررہا ہوں یا پھر امتحان دے رہا ہوں ، مگر امتحان کا پیپر حل نہیں کر پار ہا ہوں یا پھر مجھے مشکل ہورہی ہے؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
میں اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ میں امتحان کی تیاری کررہا ہوں یا پھر امتحان دے رہا ہوں ، مگر امتحان کا پیپر حل نہیں کر پار ہا ہوں یا پھر مجھے مشکل ہورہی ہے؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 2123631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 762=584-4/1431
اعمال صالحہ میں سستی تعافل اور گناہوں کی طرف قلب میں میلان کی طرف اشارہ ہے، ان امور پر غور فکر کرکے پہلی فرصت میں اصلاح کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جھوٹی گواہی دینا
2845 مناظرمیں الحمد للہ سنت اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کررہا ہوں، میرا ایک مسئلہ یہ ہے کہ میں اور میری بیوی ایک بچہ کے بعد فیملی پلاننگ کرائے ہیں۔ میری بیوی کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد اور بچے کے بارے میں سوچیں گے۔ الحمد للہ ہم اور بچے کی بھی طاقت رکھتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟(۲) ایک مسئلہ اور ہے وہ یہ کہ الحمد للہ میں نے ۴/سال سے شرعی داڑھی رکھ لی ہے اور اب اکثر لوگ مجھے امامت کے لیے آگے کھڑا کر دیتے ہیں جب کہ میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا ہوں۔(۳)اور مجھے ایک مسئلہ اور بھی اکثر درپیش آجاتا ہے وہ یہ کہ اکثر وضو کے بعد گیس کی تکلیف ہوجاتی ہے، کیا میں ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں، یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟ جوابات ذرا تفصیل سے دے کر مشکور فرمائیں۔
1981 مناظركیا لڑكیوں كا باہمی غلط تعلق زنا كہلائے گا ؟
2237 مناظرعلمائے
دارالعلوم دیوبند اس طرف توجہ فرمائیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہماری بستی سرائے ترین
سنبھل میں غیر مقلدین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اورہمارے یہاں کے مسلک
احناف سے وابستہ علمائے کرام کا حال یہ ہے کہ وہ بالکل آنکھیں بند کئے ہوئے ان سب
باتوں سے بے خبر ہیں یا پھر عمداً چپی سادھے ہوئے ہیں۔ اگر ان سے ہم جیسا کوئی آدمی
غیر مقلدین کی طرف تو جہ مبذول کرنے کو کہتا ہے تو صرف ان کا ایک ہی جواب ہوتا ہے
کہ میاں اپنی فکر کرو زمانے کی فکر مت کرو،زمانے میں نہ جانے کیاکیا ہورہا ہے تم
کس کس کو روکو گے۔ اور ایک بات علماء کی طرف سے یہ بھی کہی جاتی ہے کہ غیر مقلدین
کو چھیڑنے پر ان کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ آخر ہم آپ سے یہ جاننا چاہتے
ہیں کہ ایسی کون سی وجہ ہے جو غیر مقلدین کے سوالوں کا جواب نہ دینے میں ہی ہمارے
علماء کرام عافیت سمجھتے ہیں یا واقعی ان کے سوالات کے جوابات دینے سے احترام لازم
ہے؟ برائے کرم ...
دودن پہلے میں نے دوخواب دیکھا، ایک خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں نے ہمارے گھر میں ایک بم نصب کیا ، لیکن زیادہ دیر تک رہا نہیں، مگر ہاں! کچھ گفت و شنید کے بعد انہوں نے اس کو ناکارہ بنانے میں میری مدد کی۔ دوسرے خواب میں میں نے دیکھا کہ میری خالہ نے مجھے اپنا جھوٹاکھانا کھلائی ( انہوں نے چمچہ سے اپنے منہ کھانا رکھا اور پھر اسے واپس لاکر اس پر تھوکا اور پھر میرے منہ میں ڈال دیا) براہ کرم، دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میں اکثر خراب خواب دیکھتاہوں اور میں ان کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ میں اچھی نیند سکوں۔
2946 مناظرمیری بیٹی نے خواب میں دیکھا ہے کہ ہم سب گھومنے کے لئے گئے ہوئے ہیں اور ہم سب اس کو چھوڑ کردوسری جگہ چلے گئے ہیں، وہ اکیلی ہو گئی ہے....
2594 مناظر