• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21185

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ چچا مرحوم (پابند صوم وصلاة نہیں تھے) مسجد کی حوض میں مچھلی پکڑ رہے ہیں، میں فوراً حوض میں کودا اور مچھلی (سمک) پکڑ رہا ہوں، چچا مجھے منع کررہے ہیں، جب میں پکڑ رہا ہوں تو تم کیوں پکڑنے اترے (یعنی ضروری نہیں ہے) تو میں حوض کے باہر کود کر آگیا۔ کوئی تعبیر ہو تو بتلائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 777=597-4/1431

    تعبیر یہ ہے کہ دنیاوی امور میں انہماک اور مشغولی حد سے متجاوز ہے، آپ کے چچا مرحوم کو آپ سے محبت تھی اس لیے تنبیہ بلیغ اِس مشغولی پر کرنا چاہتے ہیں، آپ چچا مرحوم کو ایصالِ ثواب کا کثرت سے اہتمام کرتے رہیں، تو ان شاء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند