• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21180

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کہیں پر ہوں جہاں مجھ کو کوئی بتاتا ہے کہ(حضرت) صدیق ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کی قبر ۵۰۰۰/ فٹ آگے چلی گئی ہے تو میں بولتی ہوں کہ وہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں ، وہاں سے کہیں اور کیوں جائے گی ، اس سے اچھی جگہ کیا ہوسکتی ہے؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 743=571-4/1431

    حضرتِ صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت بلافصل علی منہاج النبوت کے ثمرات وبرکات کے دور تک پہنچنے کی طرف اشارہ ہے، اور اہل باطل ان شاء اللہ مغلوب ہوں گے یہ تعبیر ہے، ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند