• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21124

    عنوان:

    میری ایک دوست نے ایک خواب دیکھاکہ اس کے رشتہ داروں میں ایک لڑکی جو مر گئی ہے، اس کے بارے میں کوئی اس کو بول رہا ہے۔ اس لڑکی کے ایک دوست نے کچھ صدقہ کیا جس کی وجہ سے اس کو قبر میں عذاب نہیں ہو رہا ہے پھر وہ دیکھتی ہے کہ میں ، وہ اور ہماری ایک اور دوست ایک جگہ پر ہیں اور وہاں ایک بہت سفید رنگ کا کتا ہے، پھر وہ کتا پہلے مجھے سونگھتا ہے پھر آگے بڑھ جاتا ہے پھر وہ کتا ہماری دوست کو سونگھتا ہے تو اس کے جسم کو چھو نے لگتا ہے ، وہ گھبرا جاتی ہے ، پھر وہ کتا آگے چلا جاتا ہے اور میں پریشان ہو جاتی ہوں کہ کہیں یہ کتا میرے بچوں کے پاس نہ چلا جائے اور اس ڈر سے اس کتا کے پیچھے جاتی ہوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 737=565-4/1431

    مرحومہ لڑکی کو اس کے متعلقین کی دعا وایصالِ ثواب سے فائدہ پہنچ رہا ہے، مگر آپ اور آپ کی سہیلی کو نفس وشیطان اعمال صالحہ سے ہٹاکر سیدھی راہ سے ہٹانے کی کوشش میں ہیں، یہ تعبیر ہے۔ اگر آپ سب بہشتی زیور، فضائل اعمال، حیات المسلمین کا کثرت سے مطالعہ کیا کریں اور ان کتابوں کے حدود شرعیہ میں رہ کر سننے سنانے کا گھروں میں نظام رکھیں تو ان شاء اللہ آپ سب کو اور آپ کے بچوں ومتعلقین کو بہت فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند