• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20955

    عنوان:

    میں اکیس سالہ لڑکا ہوں۔ ایک ماہ قبل میں اپنے گھر میں سو رہا تھا، میں نے خواب دیکھاکہ میں اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا ہوں۔ صحابہ کرام بھی موجود تھے، لیکن مجھے ان کے چہرے یاد نہیں ہے۔ میں نے دیکھا کہ ہمارے نبی بہت خوش تھے اورآپ میری طرف مسکرا تے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ آپ ﷺ کے سامنے آم رکھے ہو ئے تھے۔ کچھ دیر کے بعد آپ ﷺ نے آم کاٹنا شروع کیا اورمیں اسے تقسیم کرنے لگا۔ پھر میں نے جانا کہ اگر میں سبھی آم تقسیم کردوں تو میں کیا کھاؤں گا، پھر میں نے دیکھا کہ آپﷺ گٹھلی کھار ہے تھے، جب آپﷺاسے پھینک دئیے تو میں نے اسے اٹھا یااور چوسنے لگا ۔میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل مسکرا رہے تھے اورمیری طرف دیکھ رہے تھے۔میں نے یہ خواب پہلے بھی دیکھا تھا۔ مفتی صاحب! میں اچھا آدمی نہیں ہوں، اس کے باوجود میں یہ اچھا خواب دیکھا۔ مجھ سے بہت زیادہ گناہ سرز د ہوئے ہیں۔ میں نے گناہوں سے بچنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 700=546-4/1431

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، زیارتِ حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة ان شاء اللہ مرحمت ہوگی، اگرچہ اب تک کامیابی نہ حاصل ہوئی مگر اتنا عمدہ خواب دیکھنے کے بعد تو گناہوں کے چھوڑنے پر عزم بالجزم کرلینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند