• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20884

    عنوان:

    مہینوں قبل میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں یہ کہتے ہوئیے دوڑرہا تھا کہ اللہ کی مدد آرہی ہے۔براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    مہینوں قبل میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں یہ کہتے ہوئیے دوڑرہا تھا کہ اللہ کی مدد آرہی ہے۔براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 20884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 675=531-4/1431

     

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، او رتعبیر یہ ہے کہ ادائے حقوق العباد وحقوق اللہ اعمال صالحہ کی طرف اور گناہوں سے اجتناب کی خاطر سچی پکی توبہ کی طرف دوڑو، ان امور کے اختیار کرلینے سے حیرت انگیز طریقہ پر بہت جلد اللہ تعالیٰ کی خاص مدد مسلمانوں کو ان شاء اللہ حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند