• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2017

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کی بالکونی میں ایک کارٹون کے اندر ہرے رنگ کا اژدہا سانپ ہے ...

    سوال:

    میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کی بالکونی میں ایک کارٹون کے اندر ہرے رنگ کا اژدہا سانپ ہے، میں اس کو دیکھ کر ڈر جاتی ہوں۔ وہیں میرے بچے کھڑے ہیں اور میری دادی اس سانپ کو گود میں لے لیتی ہیں ۔ میری دادی کا انتقال ہوچکا ہے، میں شور کرتی ہوں کہ ہٹ جاؤ، لیکن میرے علاوہ کوئی ڈرتا۔ میں اصل میں حاملہ ہوں، اسی دوران میں نے دیکھا۔ میں نے وہ سانپ ایک دن اور دیکھا۔

    جواب نمبر: 2017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1896/ ھ= 1460/ ھ

     

    مال و جاہ زیب و زینت، سجاوٹ و آرائش کا فتنہ اژدہا سانپ کی شکل میں نظر آیا اس سے ڈرتے رہنے ہی میں عافیت ہے، اس فتنہ سے آپ کی دادی مرحومہ اب بھی محفوظ ہیں اور سیدھی سادی زندگی گذارکر دنیا سے چلی گئیں اس کی برکات قبر میں ان کو حاصل ہورہی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند