• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 19454

    عنوان:

    خواب نبوت کے چھالیس اجزا میں سے ایک ہے

    سوال:

    خواب نبوت کے چھالیس اجزا میں سے ایک ہے۔ صحیح بخاری جلد سوم حدیث نمبر 1870 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات ۲۹ متفق علیہ، عبداللہ بن مسلمہ، مالک، اسحاق بن عبد اللہ بن أبی طلحہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مرد صالح کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیس اجزا میں سے ایک جز ہے۔

    جواب نمبر: 19454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 203=193-2/1431

     

    مطلب یہ ہے کہ سلسلہ وحی تو منقطع ہوگیا، البتہ نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز مبشرات (اچھے خواب) باقی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند