متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 19443
سیاست
شریعت کے رو سے کیسا ہے؟
سیاست
شریعت کے رو سے کیسا ہے؟
جواب نمبر: 1944301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 198=188-2/1431
اسلامی سیاست درست ہے، کتب شریعت میں اس کی مدلل مفصل بحث ہے [الاعتدال فی مراتب الرجال] المعروف بہ [اسلامی سیاست] (اردو) میں اس بحث کو عمدہ انداز سے بیان کیا گیا ہے، اس کا بار بار بغور مطالعہ فرمائیں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں [پگڑی سسٹم] کے بارے میں جاننا
چاہتاہوں جو کہ ہندو پاک میں پراپرٹی کے معاملات کے لین دین کے لیے کیا جاتا ہے۔
اگر یہ جائز نہیں ہے تو برائے کرم آپ مجھ کو اسلامی اصول یا کسی عالم کے فتوی کا
حوالہ دیں جس بنیاد پر یہ ناجائز ہے؟ آپ کا تفصیلی جواب بہت سارے ان لوگوں کے لیے
معاون ہوگا جو کہ اس طرح کے سسٹم میں ملوث ہیں؟
میں نے پچھلے مہینہ ایک خواب کئی مرتبہ دیکھا کہ میری بیوی میرے ایک غیر مسلم ملنے والے سے جسمانی تعلق قائم کررہی ہے۔ ایک دو مرتبہ ایک ہی رات میں میں نے دو بار اسی طرح کا خواب دیکھا۔ حالانکہ وہ آدمی اس ملک میں بھی نہیں رہتا کسی اور ملک میں رہتا ہے اوراس سے بات بھی ایک سال میں دو چار مرتبہ ہی ہوتی ہے اور میری بیوی اس سے بات بھی نہیں کرتی، میں ہی کرتا ہوں۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
1932 مناظرمیرا نام زبیر ہے ۔ میری بیوی نے ایک دفعہ مذاق میں مجھے ?زبیر بھائی? کہہ دیا۔ یہ بتائیں کہ اس سے نکاح ٹوٹ گیا یا نہیں؟ (۲) اگر کوئی آدمی چار رکعت نماز پڑھ رہا ہے اور قعدہ اخیرہ میں اسے یہ شک ہوتاہے کہ تین رکعت ہوئی ہے تواسے کیا کرنا چاہیے؟ (۳)میں میرٹھ میں پیدا ہوا تھا،لیکن میں بچپن میں علی گڈھ چلا گیا تھا۔ اب میرا میرٹھ میں مستقل قیام کا بالکل ارادہ نہیں ہے۔ بس چھٹیوں میں کچھ دنوں کے لیے جاتا ہوں۔ تو کیا مجھے وہاں قصر نماز پڑھنی چاہیے؟
2424 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا سا پتیلا چولہے پر رکھا ہے اور میں اور میری امی اس میں کھیر پکارہی ہیں۔ کھیر میں بہت لمبے لمبے چاول نظر آرہے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر میں کچھ اعتراض کرتی ہوں اور امی بھی کہتی ہیں کہ ان کو پیس لیتے تو اچھا تھا۔ پھر کھیر کا دودھ ایک دم سے ابلنے لگنا شروع ہوجاتا ہے اور جیسے ہی وہ اوپر کنارے تک پہنچتا ہے میں فوراً چولہا بند کردیتی ہوں، تاکہ دودھ نیچے نہ گر جائے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں؟
5147 مناظر