• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 19324

    عنوان:

    میں اپنے دو خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ (۱)ایک صبح میں نے نو بجے کے قریب دیکھا کہ میرے والد صاحب مجھ سے اس دعا کو بہت زیادہ پڑھنے کو کہہ رہے ہیں: اللہم اجل لنا و سہل لنا۔ پریشانی یہ ہے کہ میں نے اس طرح کی دعا کسی کتاب میں نہیں پڑھا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اور اس خواب کا کیا معنی ہے؟ (۲)میں بچوں کی پیدائش کو لے کر بہت زیادہ مایوس ہوں میری شادی کو تقریباً دو سال ہوگیا ہے۔ میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ میں ایک بہت ہی صحت مند اور خوبصورت لڑکے کی ماں ہوں۔ لیکن میں حیران ہوں کہ میں اس کی امید نہیں کررہی تھی تو کیسے ہوا کہ میں اس کی ماں ہوں اور میں اس کو دودھ پلا رہی ہوں۔ نیز اس کی وجہ سے ہمارے گھر میں ایک بہت بڑی تقریب ہے جو کہ گھر میں جاری ہے۔ برائے کرم مجھ کو ان کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 267=27th-2/1431

    آپ کے اندر اتباع سنت کی کمی ہے، یہ تعبیر ہے اور تنبیہ خواب میں اس پر ہے کہ دنیا کی زیب وزینت چھوڑکر آخرت کی طرف میلان قلبی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور وہ متبع سنت اکابر کی کتابیں دیکھنے اور بغور بار بار مطالعہ سے پیدا ہوتا ہے، آپ بہشتی زیور اور فضائل اعمال دونوں جلدیں مطالعہ میں رکھا کریں۔

    (۲) عنقریب ان شاء اللہ کوئی بڑی خوشی حاصل ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند