• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 19229

    عنوان:

    میری عمر چھبیس سال ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے جب میں غلط چیزوں کے بارے میں سوچتا ہوں یا دیکھتا ہوں یا سنتا ہوں تو مجھ کو اس کے فوراً بعد مذی آتی ہے۔اب یہ اتنی بڑھ چکی ہے کہ عورتوں کی آواز کو سننے کے بعد بھی یہ فوراً خارج ہوجاتی ہے۔ اب مجھ کو شادی کرنے میں ایک سال باقی ہیں۔ میں اس صورت حال سے خوف زدہ ہوں۔ شادی کے بعد، اگر یہی چیز پیش آتی ہے تو بیوی کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوگا۔ کیا مردوں میں یہ بات عام ہوتی ہے؟ برائے کرم شریعت کی رو سے مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 156=156-2/1431

    شہوت انگیز مناظر کو دیکھ کر، سن کر یا سوچ کر مردوں کو مذی آتی ہے، یہ عام بات ہے، اور جس میں مردانگی قوت جتنی زیادہ ہوتی ہے، اس کو مذی اتنی ہی زیادہ آتی ہے، لیکن غلط چیزوں کو بالقصد دیکھنا، سننا اور سوچ کر ناجائز لطف لینا شریعت میں گناہ ہیں، ان چیزوں سے احتراز کیجیے، اور شادی جلد کرنے کی کوشش کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند