• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18845

    عنوان:

    خواب میں، خود کو ننگا دیکھنا

    سوال:

    کاف نے کئی بار خواب میں دیکھا ہے کہ کاف اپنے کچھ رشتہ داروں کے سامنے ننگی حالت میں بیٹھی ہے اور رشتہ داروں کواس کی حالت کا قطعی احساس نہیں ہے۔ کاف کی بہن اس کو اس کی حالت پر ٹوکتی ہے مگر کاف دیکھتی ہے کہ کوئی رشتہ دار نوٹس نہیں لے رہا ہے تو وہ بھی نظر انداز کردیتی ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں اورنصیحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 18845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 88=88-2/1431

     

    کاف کو زندگی میں دین داری پیدا کرنے کی فکر وکوشش رہتی ہے تو خواب مذکور میں اشارہ اس میں ترقی حاصل ہونے کی طرف ہے، بشرطیکہ احساس ذمہ داری کے ساتھ کاف دین داری پر قائم رہنے کی کوشش کرتی رہے۔ اور کسی کے کہنے سننے میں آکر سستی میں نہ پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند