• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18689

    عنوان:

    میرا نام ضیاء ہے میں آپ سے پہلے بھی فتوی لے چکا ہوں مجھے آپ یہ بتائیں کہ اسلام میں لڑکی کس عمر میں بالغ ہوتی ہے؟

    سوال:

    میرا نام ضیاء ہے میں آپ سے پہلے بھی فتوی لے چکا ہوں مجھے آپ یہ بتائیں کہ اسلام میں لڑکی کس عمر میں بالغ ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 18689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 105=106-2/1431

    اسلام میں لڑکے اور لڑکی کو ۱۵ سال کی عمر میں بالغ اور شریعت کا مکلف شمار کیا گیا ہے۔ البتہ اگر اس سے پہلے کسی لڑکی کو حیض آگیا تو وہ اسی وقت سے بالغ شمار کی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند