متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 1842
میرے بھائی نے خواب میں دیکھاہے کہ ہمارے گھرکے باہر دو گائیں اور دوبچھڑے کھڑے ہیں اور پھر وہ میرے بڑے بھائی سے پوچھتے ہیں کہ ابھی تو عیدالاضحی میں وقت ہے تو میرے بڑے بھائی بولتے ہیں کہ ہم نے انہیں پہلے ہی خرید لیے اور پھر میرے دونوں بھائی ان جانوروں کو ہمارے سامنے والے گھر میں لے جاکر باندھ دیتے ہیں۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 1842
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 635/ د= 614/ د
خواب مبارک ہے۔ تعبیر ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جان و مال کی قربانی دینے کی طرف اشارہ ہے کہ آپ لوگ اس کے لیے پہلے سے تیاری رکھیں، نفس کی قربانی کا مہینہ رمضان المبارک ہے اس میں لذائذ و مرغوبات میں حکم خداوندی کے مطابق تقلیل کرکے نفس کی قربانی پیش کریں اور ان شاء اللہ تعالیٰ عید الاضحی میں جانوروں کی قربانی کی تیاری پہلے سے کریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند