• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18318

    عنوان:

    حج کے دوران مکہ کی زیارت کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری ماں مرد وں کا احرام پہن کر طواف کررہی ہیں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔

    سوال:

    حج کے دوران مکہ کی زیارت کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری ماں مرد وں کا احرام پہن کر طواف کررہی ہیں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 18318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2574=2071-1/1431

     

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کے حج اور دورانِ حج دعاء ودیگر اعمال صالحہ سے آپ کی والدہٴ محترمہ کو بہت فائدہ پہنچا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی پہنچے گا، اللہ پاک آپ کے اور والدہ محترمہ نیز جمیع متعلقین کے حق میں خواب کو مبارک فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند