متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 1798
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کیسے ہو؟
میری خواہش ہے کہ اللہ تعالی مجھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کی توفیق بخشیں۔ دوسری خواہش یہ ہے کہ میں دارالعلوم دیوبند کو ایک مرتبہ ضرور دیکھوں۔ اس کے لیے میں کیا کروں؟ رہ نمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 179828-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 497/497=ل
ایک تو آپ ظاہری اسباب مثلاً روپئے، پاسپورٹ ویزا وغیرہ کے انتظام کی فکر کریں اور دوسرے اس کے لیے اللہ تعالی سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ، آپ کی خواہش پوری ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ٹیکسی میں جارہا ہوں اور یہ بالکل بھری ہوئی ہے۔میں کچھ کام کے لیے نیچے جھکا۔ جب میں اپنی سیٹ کی طرف واپس ہوا تو میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت لڑکی میری سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ اوپر کھڑی ہوئی اور میں وہاں بیٹھ گیا اور وہ میرے اوپر بیٹھ گئی۔ اس وقت میں بہت زیادہ خوش ہوگیا، میرے پاس بتانے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ میں کتنا زیادہ خوش تھا۔ جب میں بیدار ہوا تواس خواب کی خوشی کئی دنوں تک برقرار رہی۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
1483 مناظرمیں نے ایک خواب دیکھا کہ میں انار کے درخت سے انار توڑ رہی ہوں اس میں ہر طرح کے انا ر ہیں کچھ کھٹے اور کچھ میٹھے کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔میں بہت پریشان ہوں میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں، ایسا خواب کیوں دیکھا؟از راہ کرم جلد از جلد جواب بھیجیں۔
5655 مناظرجناب شنبہ سے کیا مراد ہے، میں نے خصائص کبریٰ میں پڑھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دوشنبہ کا روزہ رکھو، کیوں کہ اس دن میں پیدا ہوا، اسی دن وحی نازل ہوئی اسی دن مکہ سے مدینہ تشریف لائے، نیز مجھے دیدار اور کلام مصفہ کا شوق ہے، برائے مہربانی کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتائیں جس سے اس خواہش کی تکمیل میں اللہ کے حکم سے یسانی ہو۔ ہم گنہ گار وں کو اپنی دعاوٴں میں یاد رکھئے گا۔
5887 مناظرفتوی دینے اور مسائل بتانے والے کے لئے باقاعدہ عالم و فاضل ہونا ضروری ہے
2068 مناظر